ہمیں حضرت امام حسینؓ کی پیروی کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں صبر، برداشت اور قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں اتحاد اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حضرت امام حسینؓ …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں اتحاد اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حضرت امام حسینؓ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبہ برداشت کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حضورؓ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگیاں بسر کرنی چاہئیں جس کی مثال یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ اور ان کے اصحاب نے پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کی پیروی کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں صبر، برداشت اور قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے کام کرنا چاہیے۔