نیویارک ۔16اگست (اے پی پی):امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان انتخابی مہم کی بڑھتی ہوئی گرمی کے دوران ٹرمپ کے نائب نے بھی محاذ آرائی کی حد کو بڑھا دیا۔العربیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب جیمز وینس نے ہیرس کے نمائندے ٹم والز کو پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی عوام بلاشبہ امیدواروں اور ان کے نائبین کے درمیان مباحثوں کی سب سے بڑی تعداد دیکھنا چاہتی ہے۔
یہ صورت حال مباحثوں کی طاقت کو دریافت کرنے کی ضرورت کی نشاندہی کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی وجہ سے ہیریس کو تین مباحثوں میں چیلنج کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے چیلنج کی حد کو بڑھاتے ہوئے مزید کہا کہ میں نہ صرف یکم اکتوبر کو سی بی ایس کی طرف سے بلائے گئے مباحثے کو قبول کرتا ہوں بلکہ میں 18 ستمبر کو سی این این کے مباحثے کو بھی قبول کرتا ہوں۔ میں آپ دونوں کو دیکھنے کا منتظر رہوں گا۔
ان کی یہ پوسٹ ٹم والز کی پوسٹ کے جواب میں آئی ہے۔ اس سے قبل ٹم والز نے کہا تھا کہ اس نےآئندہ اکتوبر کے اوائل میں اپنے مخالف کے ساتھ مباحثہ کرنے کے لیے ’’سی بی ایس‘‘ کی دعوت قبول کر لی ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے دونوں افراد نے اپنی اپنی تاریخ کے پس منظر میں شدید حملوں اور تنقید کا تبادلہ کیا ہے۔