ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے،افغانیوں نے پہلے بلا اشتعال جارحیت کی ،پاک فوج نے جوابی کارروائی کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے،پاکستانی عوام کا ردعمل

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستانی عوام نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی پر دو ٹوک موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے،افغانیوں نے پہلے بلا اشتعال جارحیت کی ،جب پاک فوج نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے۔ دوحہ،قطر میں پاک افغان سیزفائر معاہدے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے ایک شہری نے کہا …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستانی عوام نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی پر دو ٹوک موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے،افغانیوں نے پہلے بلا اشتعال جارحیت کی ،جب پاک فوج نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے۔

دوحہ،قطر میں پاک افغان سیزفائر معاہدے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ اگر افغانستان نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو سیکیورٹی فورسز اورعوام اسے منہ توڑ جواب دیں گے،پہلے بھارت کو جواب دیا گیا ہے ،اب اگر بھارت افغانستان کے ذریعے کچھ کرنا چاہے گا تو اسے بھی نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ایک اور شہری نے کہا کہ بھارت کو ہم نے چائے پلائی تھی اب افغانیوں کو گڑ والا قہوہ پلائیں گے۔

شہری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ افغانیوں کے ساتھ بھائیوں والا سلوک رکھامگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو افواجِ پاکستان بھرپور جواب دیں گے۔شہری نے کہا کہ افغانستان نے بڑی غلطی کی ہے،اگر آئندہ اسی طرح کچھ کیا گیا تو انہیں سخت جواب ملے گا، پاکستانی عوام اور فوج ایک پیج پر ہیں، جب افغانستان کو پاکستان کی قوت کا اندازہ ہو گیا تو وہ مفاہت کے لیے ہاتھ پھیلانے لگ گیا۔