ہم اپنے غریب اور ضرورت مند لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرکے ایک مضبوط اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں: سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا عید الاضحیٰ پر پیغام

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصرو ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارک باد دی ہے جو (آج)بدھ کے روز ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میڈیا ونگ کی طرف سے جاری پیغام کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ عید …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصرو ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارک باد دی ہے جو (آج)بدھ کے روز ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میڈیا ونگ کی طرف سے جاری پیغام کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ عید الاضحی ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم قربانی سے انسانیت کے ایثار و بھلائی صبر اور برداشت کا درس ملتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ عید کی حقیقی خوشیاں غریب اور نادا ربہن بھائیوں کی ضرورتوں کا خیال رکھ کر اور انھیں اپنی خوشیوں میں شامل کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ معاشرتی ناہمواریوں کے خا تمے ،قربانی کے جذبے ،ہم آہنگی اور اخوت کے فروغ کے ذریعے فلاحی اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد اور امت مسلمہ کی خوشحالی اور تر قی کے لیے دعاو¿ں کا دن ہے۔انہوں نے اللہ تعالی سے مسلمانوں کی نصرت و ہدایت اور ہر مشکل سے نجات اور حفاظت فرمانے کی دعا کی۔دریں اثناءڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے اپنے علیحدہ پیغام میں پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر مبارک باد دی ہے۔انہوں نے اس اہم اسلامی تہوار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی قربانی کے جذبے اور مسلمانوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔