ہم ترکیہ کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فروخت پر غور کر رہے ہیں، جے ڈی وینس
ہم ترکیہ کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فروخت پر غور کر رہے ہیں، جے ڈی وینس

مزید خبریں
واشنگٹن ۔26جون (اے پی پی):امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نےاعلان کیا ہے کہ ترکیہ کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے امکان کا جائزہ لینے کے لیے ایک نظرثانی کا عمل جاری ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خصوصی ٹیم اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور امریکی قانون کے مطابق بعض شرائط کی تکمیل کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہمیں صدر نے اس عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت دی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ نظرثانی کب مکمل ہوگی ۔یاد رہے کہ ایف-35 طیارے اس وقت دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شمار کیے جاتے ہیں اور صرف 20 ممالک ان کے آپریٹر ہیں، جن میں امریکہ اور اس کے 19 قریبی اتحادی شامل ہیں۔ان ممالک میں آسٹریلیا، جنوبی کوریا، برطانیہ، اسرائیل اور اٹلی بھی شامل ہیں۔








