اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان چاہے تو افغانستان کو ایک دن میں سبق سکھا سکتا ہے لیکن ہم مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں، بھارت ہمیشہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنائو رہے اور بھارت پاکستان میں پراکسی وار میں ملوث ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں مختلف نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں …
ہم جوہری طاقت ہیں، ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان چاہے تو افغانستان کو ایک دن میں سبق سکھا سکتا ہے لیکن ہم مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں، بھارت ہمیشہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنائو رہے اور بھارت پاکستان میں پراکسی وار میں ملوث ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں مختلف نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں اے پی ایس کے واقعہ کا آج بھی لوگوں کے دلوں میں گہرا زخم ہے، اس واقعہ کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا، اس پلان کے مدارس سے متعلق حصے پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا، ہمیں اس حوالہ سے اصلاحات پر عمل کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہے تو افغانستان کو ایک دن میں سبق سکھا سکتا ہے لیکن ہم مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں، 14، 15 اکتوبر کو افغانستان کی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور ہمارے درمیان معاہدوں کی خلاف ورزی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے وزیر خارجہ نے کشیدگی میں کمی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لیکن اب اگر کوئی ٹھیک ہوتا ہے تو اسے ریورس نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، ہم جوہری طاقت ہیں، ہمیں اپنے ملک کو معاشی طور پر بھی مضبوط کرنا ہے، حکومت ملک کو معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنائو رہے اور بھارت پاکستان میں پراکسی وار میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کے بعد الزامات کے جواب میں انہیں آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی دعوت دی، بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کی، ہم نے سفارتی سطح پر مختلف ممالک سے رابطے کئے اور انہیں پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا، اس جنگ میں بھارت کا جھوٹ بولنا بے نقاب ہو گیا، بھارت نے ایف۔16 گرانے کے جھوٹے دعوے کئے جس کی تصدیق عالمی ماہرین نے کی، اس سے بھارتی جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہو گیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف اس جنگ میں فضائی سمیت ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے فون کرکے بتایا کہ بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہے تو ہم نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، اگر وہ جنگ بندی کیلئے تیار ہیں تو ہم بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی کوششوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن ایوارڈ کیلئے نامزد کیا، اس حوالہ سے ہم نے خط لکھا تھا جس پر فیصلہ آئندہ سال کے نوبل امن ایوارڈ میں کیا جائے گا۔








