ہم سمارٹ لاک ڈاون سے صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سمارٹ لاک ڈاون سے صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے۔ اتوار کو بین الاقوامی انگریزی جریدے جس نے سمارٹ لاک ڈاون کو کورونا سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی قرار دیا کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاون اختیارکرنے والوں میں …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سمارٹ لاک ڈاون سے صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے۔ اتوار کو بین الاقوامی انگریزی جریدے جس نے سمارٹ لاک ڈاون کو کورونا سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی قرار دیا کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاون اختیارکرنے والوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔ مجھے فخر ہے کہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطنِ عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنے کے لئے یہ تدابیر میرے کام آئی۔ آج سے اگر ہم ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے، انشاءاللہ۔