اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا،ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی گئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، ہم کرپشن فری پاکستان کےلئے پرعزم اور ہمارے ارادے پختہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیب لاہورکے دورہ کے دوران ایک اجلاس …
ہم کرپشن فری پاکستان کےلئے پرعزم اور ہمارے ارادے پختہ ہیں ،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا،ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی گئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، ہم کرپشن فری پاکستان کےلئے پرعزم اور ہمارے ارادے پختہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیب لاہورکے دورہ کے دوران ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی خصوصاً میگا کرپشن، پنجاب میں 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات کی پیشرفت، ہاﺅسنگ سوسائٹیوں اور کوآپریٹو کمپنیوں کی طرف سے عوام سے لوٹی گئی رقوم کی قانون کے مطابق واپسی کا جائزہ لیا گیا۔








