ہندوستانی افواج نے 73 سال سے کشمیر کو کھلی جیل ، کشمیریوں کو محکوم ، قتل، زیادتی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہوا ہے ، حق خودارادیت کو تسلیم کئے جانے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 73 سال سے ہندوستانی افواج نے کشمیر کو ایک کھلی جیل ، کشمیریوں کو محکوم ، قتل، زیادتی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہوا ہے ،ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کئے جانے تک اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، تنازعہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہی ممکن ہے، تاریخ اور وقت کشمیریوں کے …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 73 سال سے ہندوستانی افواج نے کشمیر کو ایک کھلی جیل ، کشمیریوں کو محکوم ، قتل، زیادتی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہوا ہے ،ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کئے جانے تک اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، تنازعہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہی ممکن ہے، تاریخ اور وقت کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ آج کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں۔ 73 سال سے ہندوستانی افواج نے کشمیر کو ایک کھلی جیل ، کشمیریوں کو محکوم ، قتل، زیادتی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہوا ہے لیکن ان کی مزاحمت جاری ہے۔ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کئے جانے تک اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تنازعہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہی ممکن ہے۔ تاریخ اور وقت کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کی قائل بھارتی حکومت لوگوں کی تقدیر کو ان کی مرضی کے خلاف نہیں لکھ سکتی۔بھارتی سیاستدانوں کی طرف سے حالیہ اشتعال انگیزی بی جے پی کی توسیع پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں جنگ لڑنے کے بارے میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے حالیہ تبصرے پاکستان کے موقف کی تصدیق اور پاکستان کے اندر دہشت گردی میں بھارتی مداخلت کا خاموش اعتراف ہیں۔پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس مذموم منصوبے پر پہلے سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ ہم اس خطرے سے واقف ہیں اور ہمارے عوام اور سکیورٹی فورسز انتہا پسند ہمسایہ ملک کے تمام مذموم منصوبوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں۔ 73 سال سے ، ہندوستانی افواج نے کشمیر کو ایک کھلی جیل ، کشمیریوں کو محکوم ، قتل، زیادتی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہوا ہے لیکن ان کی مزاحمت جاری ہے۔ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس مذموم منصوبے پر پہلے سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ ہم اس خطرے سے واقف ہیں اور ہمارے عوام اور سکیورٹی فورسز انتہا پسند ہمسایہ ملک کے تمام مذموم منصوبوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ بھارتی سیاستدانوں کی طرف سے حالیہ اشتعال انگیزی بی جے پی کی توسیع پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ پڑوسی ممالک میں جنگ لڑنے کے بارے میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے حالیہ تبصرے پاکستان کے موقف کی تصدیق ہیں اور پاکستان کے اندر دہشت گردی میں بھارتی مداخلت کا خاموش اعتراف ہیں۔ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کئے جانے تک اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تنازعہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے۔ تاریخ اور وقت ان کے ساتھ ہے۔ بھارتی ہندوتوا کی جابرانہ حکومت لوگوں کی تقدیر کو ان کی مرضی کے خلاف نہیں لکھ سکتی۔