اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے یہ دہشت گرد 23 نومبر 2018ء کو ہنگو میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت …
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے یہ دہشت گرد 23 نومبر 2018ء کو ہنگو میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے ہنگو میں آئی بی او آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو نشانہ بنایا جس میں چار دہشت گرد مارے گئے۔








