ہونڈوراس کےصوبے کولون میں پام فارم پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ ٹروجیلو میونسپلٹی میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے فارم کی جانب جانے والے افراد کو نشانہ بنایا
ہونڈوراس میں پام فارم پر مسلح افراد کا حملہ، 14 افراد ہلاک

مزید خبریں
ٹیگوسی گالپا۔22مئی (اے پی پی):ہونڈوراس کےصوبے کولون میں پام فارم پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ ٹروجیلو میونسپلٹی میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے فارم کی جانب جانے والے افراد کو نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں 11 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، جبکہ بیشتر لاشیں فارم کے اندر سے برآمد ہوئیں۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور تھے اور کام کی جگہ جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کر دیا گیا۔ ہونڈوراس کے وزیرِ سکیورٹی گیرزون ویلاسکیز نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی فورسز فوری طور پر علاقے میں تعینات کی جائیں گی۔مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ کولون کے بعض علاقے طویل عرصے سے زمین کے تنازعات، منشیات کی سمگلنگ اور مسلح جرائم کی لپیٹ میں ہیں جہاں حالیہ برسوں میں قتل اور جبری بے دخلی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔








