فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی
ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کی ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلزفائنل میں داخل

مزید خبریں
لندن۔10جولائی (اے پی پی):فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ ای ایس پی این کے مطابق ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں آسٹریلیا کے ٹینس کھلاری تھاناسی کوکیناکس اور ان کے امریکی جوڑی دار الیگزینڈرکواسویک کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 0-2سے شکست دی ۔ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ٹینس کھلاری تھاناسی کوکیناکس اور ان کے امریکی جوڑی دار الیگزینڈرکواسویک کو 6-7(2-7)اور 6-7(8-10)سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








