اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ سے 7 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت ملے گی، لیہ میں صحت گھر کا پائلٹ پراجیکٹ لارہے ہیں۔
بدھ کو جاری اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن کے 7 اضلاع کی 100 فیصد آبادی کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کی مفت ہیلتھ انشورنس اس سال کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس یہ سہولت ہو گی۔
وزیرِاعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے لیّہ کے عوام کے لئے 13 ارب سے زائد ضلع ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے