اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ہیلیون پاکستان نے 2024 کے دوران ملکی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت کے ساتھ سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ انکشاف آکسفورڈ اکنامکس کی تازہ رپورٹ میں کیا گیاہے جو حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلیون پاکستان کا سرمایہ کاری …
ہیلیون پاکستان کا سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہوا، آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ہیلیون پاکستان نے 2024 کے دوران ملکی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت کے ساتھ سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ انکشاف آکسفورڈ اکنامکس کی تازہ رپورٹ میں کیا گیاہے جو حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلیون پاکستان کا سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔
آکسفورڈ اکنامکس عالمی اقتصادی تجزیے اور پیش گوئیوں کی معروف مشاورتی فرم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں،اس ادارے کا صحت کی سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے، وفاقی وزیر سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے، طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے مالیات نے کہا کہ ہیلیون کی تحقیق پاکستان میں ذمہ دار سرمایہ کاری کی اہم مثال ہے، ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے۔








