ہیملٹن۔ یکم دسمبر(اے پی پی) انگلینڈ نے ہیملٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنا لئے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 106رنز درکار ہیں، روری برنز نے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان جو روٹ 114 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ اتوارکو ہیملٹن میں ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی …
ہیملٹن ٹیسٹ، انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنا لئے

مزید خبریں
ہیملٹن۔ یکم دسمبر(اے پی پی) انگلینڈ نے ہیملٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنا لئے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 106رنز درکار ہیں، روری برنز نے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان جو روٹ 114 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ اتوارکو ہیملٹن میں ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 39 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو روی برنز 24 اور جو روٹ 6 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے، دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 177 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 201 تک پہنچا دیا، روری برنز 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد رن آئوٹ ہوگئے، بین سٹوکس انگلینڈ کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر ٹم سائودی کی گیند پر روس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، زیک کرالی کو ایک کے انفرادی سکور پر نیل وینگر نے آئوٹ کیا، تیسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنا لئے، جو روٹ نے شاندار سنچری بنائی اور وہ 114 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، ٹم سائودی نے دو جبکہ میٹ ہینری اور نیل ویگنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔








