ہیملٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 375 رنز بناکر آﺅٹ، واٹلنگ اور ڈیرل مچل کی نصف سنچریاں، سٹورٹ براڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لئے

ہیملٹن۔ 30 نومبر (اے پی پی)نیوزی لینڈ کی ٹیم ہیملٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 375 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، بی جے واٹلنگ اور ڈیرل مچل نے نصف سنچریاں بنائیں، سٹورٹ براڈ نے 4 اور کرس ووکس نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لئے۔ ہفتہ کو ہیملٹن میں ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی …

ہیملٹن۔ 30 نومبر (اے پی پی)نیوزی لینڈ کی ٹیم ہیملٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 375 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، بی جے واٹلنگ اور ڈیرل مچل نے نصف سنچریاں بنائیں، سٹورٹ براڈ نے 4 اور کرس ووکس نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لئے۔ ہفتہ کو ہیملٹن میں ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 173 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو ٹام لیتھم 101 اور ہینری نکولس 5 رنز پر ناٹ آﺅٹ تھے، لیتھم گزشتہ روز کے سکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد سٹورٹ براڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ہینری نکولس پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 16 رنز بناکر سیم کرن کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، بی جے واٹلنگ اور ڈیرل مچل نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا سکور 315 تک پہنچا دیا، بی جے واٹلنگ 55 رنز بناکر سٹورٹ براڈ کا نشانہ بن گئے، ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیرل مچل 73 رنز بنانے کے بعد براڈ کی گیند پر جوفرا آرچر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، مچل سینٹنر 23 ، ٹم ساﺅدی 18 اور نیل ویگنر بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 375 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، سٹورٹ براڈ نے 4، کرس ووکس نے 3 اور سیم کرن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لئے، روری برنز 24 اور کپتان جو روٹ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔