ہیومن رائٹس کمیشن کا مزدوروں کے حقوق کے محافظ اکرم بندہ کے انتقال پراظہار افسوس

66
Human Rights Commission
Human Rights Commission

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے بزرگ مزدور رہنما اور مزدوروں کے حقوق کے محافظ اکرم بندہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو ایک پریس ریلیز میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ "ہم غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان میں معاشی انصاف اور مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔