ٹوکیو۔29ستمبر (اے پی پی):مناکوکے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی جبکہ آسٹریا کے الیگزینڈر ایرلر اور ان کے امریکی جوڑی دار رابرٹ گیلوے کو سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔ …
ہیوگو نیس اور ایڈورڈ راجر ویسلن جاپان اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
ٹوکیو۔29ستمبر (اے پی پی):مناکوکے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی جبکہ آسٹریا کے الیگزینڈر ایرلر اور ان کے امریکی جوڑی دار رابرٹ گیلوے کو سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق مناکوکے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز سیمی فائنل رائونڈ میچ میں سخت مقابلے کے بعد آسٹریا کے الیگزینڈر ایرلر اور ان کے امریکی جوڑی دار رابرٹ گیلوے کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل رائونڈ میچ میں مناکوکے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نےآسٹریا کے الیگزینڈر ایرلر اور ان کے امریکی جوڑی دار رابرٹ گیلوے کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8) اور 6-7(6-8)سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








