یمنی صدارتی کونسل نے گورنر عدن کو برطرف کردیا

صنعا۔8جنوری (اے پی پی):یمنی صدارتی قیادت کونسل نے گورنر عدن احمد حامد لملس کو عہدے سے ہٹا دیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق یمنی صدارتی قیادت کونسل نے گزشتہ روز عبدالرحمن شیخ عبدلالرحمن الیافعی کو وزیر مملکت اور گورنر عدن مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ صدارتی کونسل کے رکن کمانڈر عبدالرحمن المحرّمی کی ہدایات پر باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت عدن میں کرفیو نافذ …

صنعا۔8جنوری (اے پی پی):یمنی صدارتی قیادت کونسل نے گورنر عدن احمد حامد لملس کو عہدے سے ہٹا دیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق یمنی صدارتی قیادت کونسل نے گزشتہ روز عبدالرحمن شیخ عبدلالرحمن الیافعی کو وزیر مملکت اور گورنر عدن مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ صدارتی کونسل کے رکن کمانڈر عبدالرحمن المحرّمی کی ہدایات پر باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت عدن میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ شہر کی تمام فوجی اور سکیورٹی یونٹس کو بھیجے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کرفیو رات 9 سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا جس کا مقصد سکیورٹی اقدامات کو مضبوط بنانا اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

حکم نامے میں ہنگامی حالات، سکیورٹی و فوجی حکام اور طبی و خدماتی ٹیموں کو استثنا دیا گیا ہے، تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ان کے پاس نقل و حرکت کے لئے سرکاری اجازت نامے ہوں۔ متعلقہ سکیورٹی اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس پر عمل درآمد شروع کردیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کریں اور بلا امتیاز قانونی کارروائی کریں۔ عدن کے ڈپٹی گورنر عدنان الکاف نے یقین دلایا کہ شہر کی سکیورٹی صورتحال مستحکم ہے اور شہری سرکاری و نجی املاک کی حفاظت میں تعاون کریں۔