جنیوا ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے یمنی ہسپتالوں کےلئے ایندھن، پانی کے پمپس اور امدادی سامان روکنے کی وجہ سے خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں ہیضے کی وباءدوبارہ پھیل سکتی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے جنیوا میں بتایا کہ یمن میں …
یمن میں ہیضے کی وباءدوبارہ پھیل سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت
جنیوا ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے یمنی ہسپتالوں کےلئے ایندھن، پانی کے پمپس اور امدادی سامان روکنے کی وجہ سے خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں ہیضے کی وباءدوبارہ پھیل سکتی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے جنیوا میں بتایا کہ یمن میں اب بھی 35 اضلاع سے ہیضے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں پہلے ہی تقریباً آٹھ ملین افراد کو ہیضے کی وباءکا خطرہ ہے تاہم گزشتہ گیارہ ہفتوں سے بیماری میں مبتلا ہونے والے نئے افراد کی تعداد میں کمی ہورہی ہے۔









