یمن کے طلبہ اور محققین کے لیے تعلیمی و تحقیقی مواقع میں نمایاں اضافہ ، کامسٹیک نے تیسرے مرحلے میں 70 نئی فیلوشپس کا اعلان کردیا

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):کامسٹیک نے یمن کے طلبہ اور محققین کے لیے تعلیمی و تحقیقی مواقع میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے فیلوشپ پروگرام کے تیسرے مرحلے میں 70 نئی فیلوشپس کا اعلان کر دیا ہے،جس کا مقصد او آئی سی کے رکن ممالک میں سائنسی استعداد کار کو مضبوط بنانا اور بین الجامعاتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔یہ اعلان کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے یمن …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):کامسٹیک نے یمن کے طلبہ اور محققین کے لیے تعلیمی و تحقیقی مواقع میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے فیلوشپ پروگرام کے تیسرے مرحلے میں 70 نئی فیلوشپس کا اعلان کر دیا ہے،جس کا مقصد او آئی سی کے رکن ممالک میں سائنسی استعداد کار کو مضبوط بنانا اور بین الجامعاتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔یہ اعلان کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی کے ہمراہ کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پروگرام کے تیسرے مرحلے (فیز III) کے اجرا کے موقع پر کیا۔ یہ پروگرام یمن کے سفارت خانے اور کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس کی رُکن جامعات کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے کہا کہ 70 فیلوشپس کا اجرا او آئی سی کے رکن ممالک میں سائنسی استعداد بڑھانے اور جامعات کے مابین تعلیمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سائنسی سفارت کاری کے فروغ کا موثر ذریعہ ثابت ہوگا جس سے یمنی محققین جدید تربیت اور ادارہ جاتی شراکت داریوں سے مستفید ہو سکیں گے۔یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے کامسٹیک اور شریک جامعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیلوشپس یمنی سکالرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گی اور یمن کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کو تقویت ملے گی۔تقریب میں پاکستان میں سوڈان کے سفیر محمد احمد محمد صدیگ، صومالیہ کے سفارتخانے کے نمائندہ سمیت یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ و ٹیکنالوجی (لاہور)، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ و انفارمیشن ٹیکنالوجی (رحیم یار خان)، انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل و بائیولوجیکل سائنسز (کراچی)،

کوہسار یونیورسٹی مری، یونیورسٹی آف سرگودھا، نیشنل یونیورسٹیبرائے سائنسز و ٹیکنالوجی، پرائم انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ سائسنز، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی (راولپنڈی)، یونیورسٹی آف سوات، بحریہ یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نوٹیک)، عبادات انٹرنیشنل یونیورسٹی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، اقرا یونیورسٹی، پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، کوہاٹ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور پاک۔آسٹریا فاخشولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز و ٹیکنالوجی کے سربراہان اور نمائندگان شامل ہیں۔تقریب میں شریک جامعات کے سربراہان اور نمائندگان نے یمن کے لیے کامسٹیک کے پروگرام کو سراہا اور بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔