ینگ سکواش پلیئر ریان زمان نے دوحہ قطر انٹرنیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں انڈر 11 کیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

212

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):آٹھ سالہ محمد ریان زمان نے دوحہ قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں انڈر 11 کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ لیجنڈری ورلڈ سکواش چیمپئن قمر زمان کے پوتے اور ایشین چیمپئن منصور زمان کے بیٹے ریان زمان نے پورے ٹورنامنٹ میں غیرمعمولی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

سنسنی خیز فائنل میچ میں زمان کا مقابلہ ملائیشیا کے ڈیلن سدن سے ہوا تاہم وہ 11-9، 11-19، 12-10 سے ہار گئے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ کامیابی نوجوان سکواش پروڈیوجی کے لیے ایک روشن آغاز کی نشاندہی کرتی ہے جو اپنے خاندان کے نامور افراد کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہے۔

ریان زمان کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ریان کے سلور میڈل حاصل کرنے پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے، اس کی محنت اور لگن رنگ لائی ہے، ریان زمان کی متاثر کن کارکردگی نے دنیا بھر میں سکواش کمیونٹی کی توجہ حاصل کی ہے جس نے اس کھیل میں ایک ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔