یوئیفا چیمپئنز لیگ ،آرسنل اور سینٹ پیرس جرمین نے اپنے میچز جیت لئے

لندن۔27نومبر (اے پی پی):آرسنل نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں بائرن میونخ کو شکست دے دی جبکہ سینٹ پیرس جرمین کی ٹیم نے اپنے پانچویں میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو 3-5 گول سے ہرا دیا۔ یہ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں آرسنل کی مسلسل پانچویں جبکہ سینٹ پیرس جرمین کی چوتھی فتح ہے ۔ای ایس پی این کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شائقین فٹ بال …

لندن۔27نومبر (اے پی پی):آرسنل نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں بائرن میونخ کو شکست دے دی جبکہ سینٹ پیرس جرمین کی ٹیم نے اپنے پانچویں میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو 3-5 گول سے ہرا دیا۔ یہ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں آرسنل کی مسلسل پانچویں جبکہ سینٹ پیرس جرمین کی چوتھی فتح ہے ۔ای ایس پی این کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے ایمریٹس سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان آرسنل اور بائرن میونخ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بائرن میونخ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔جوریئن ٹمبر ،نونی مادوکے اور گیبریل مارٹینیلی نے بالترتیب 22، 69 اور 77 ویں منٹ پر ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم آرسنل کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ آرسنل کی یوئیفا چیمپئنز لیگ میں مسلسل پانچویں فتح ہے۔اس فتح کے بعد آرسنل کو مزید 3 قیمتی پوائنٹس بھی مل گئے ہیں جس کے بعد فاتح ٹیم کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔بائرن میونخ کی جانب سے واحد گول لینارٹ کارل نے میچ کے 32 ویں منٹ پر سکور کیا تھا۔

ادھر فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پارک ڈیس پرنسزمیں کھیلے گئے میچ میں میزبان سینٹ پیرس جرمین اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں میزبان سینٹ پیرس جرمین کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وٹینہا کی ہیٹ ٹرک کی بدولت حریف ٹیم ٹوٹنہم ہاٹ پور کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔

وٹینہا نے تین جبکہ فابیان روئز اور ولیان پچو نے ایک، ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا۔ یوں اس فتح کے ساتھ ہی سینٹ پیرس جرمین کی ٹیم نے لیگ میں چوتھی فتح اپنے نام کرلی ہےاور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔