یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 30 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 30 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 5 سے 15 اپریل تک تیونس میں کھیلی جائے گی جس میں قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہون نے کہا کہ ایونٹ کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید خبریں