اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) یوتھ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھرپور انداز میں پیش کیا، اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو ایسا جواب ملے …
یوتھ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے مقررین کا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) یوتھ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھرپور انداز میں پیش کیا، اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو ایسا جواب ملے گا کہ دنیا یاد رکھے گی،کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔قائمقام صدرآزاد کشمیرشاہ غلام قادر نے ہفتے کو یہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ بھارت کے حالیہ اقدامات کا مقصد غیر کشمیریوں کو کشمیر میں آباد کرنا ہے،کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے سے کیا کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ہی ہے، وزیراعظم نے پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شاندار تقریر کی جس کو ہم سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ پاکستان اور کشمیریوں کے بیانیے کو سنا جارہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیریوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ کرسکیں۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور بھارتی فوجیوں کی کشمیر سے واپسی کو یقینی بنایا جائے۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ قرارداد کے مطابق رائے شماری کرائی جائے، کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کی پوزیشن میں بڑا فرق ہے،بھارت کشمیر پر قابض جبکہ پاکستان کشمیریوں کا حامی ہے۔








