یورپین گروپ نے جینوا میں پاکستان مخالف احتجاجی مظاہرے کرانے اور بھارتی جعلی ویب سائٹس اور تھنک ٹینکس کے عالمی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) یورپین گروپ نے جینوا میں پاکستان مخالف احتجاجی مظاہرے منعقد کرانے اور یورپین پارلیمنٹ کے 27 ارکان کا متنازعہ دورہ مقبوضہ کشمیر میں ملوث بھارتی جعلی ویب سائٹس اور تھنک ٹینکس کے عالمی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ یورپین یونین ڈس انفو لیب نامی این جی او نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے سینکڑوں جعلی ویب سائٹس اور تھنک …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) یورپین گروپ نے جینوا میں پاکستان مخالف احتجاجی مظاہرے منعقد کرانے اور یورپین پارلیمنٹ کے 27 ارکان کا متنازعہ دورہ مقبوضہ کشمیر میں ملوث بھارتی جعلی ویب سائٹس اور تھنک ٹینکس کے عالمی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ یورپین یونین ڈس انفو لیب نامی این جی او نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے سینکڑوں جعلی ویب سائٹس اور تھنک ٹینکس کا عالمی نیٹ ورک قائم کر دیا ہے جو یورپ سمیت دنیا بھر کے 65 سے زائد ممالک میں پاکستان مخالف پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں۔ لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے یہ 265 لوکل نیوزجعلی ویب سائٹس ’نیو یارک مارننگ ٹیلی گراف ڈاٹ کام، دی ڈبلن گزٹ ڈاٹ کام یا ٹائمز آف پرتگال ڈاٹ کام‘ جیسے معروف بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نام سے مشابہہ ہیں۔ رواں سال اکتوبر کے اوائل میں یورپین یونین ڈس انفو لیب نے انکشاف کیا کہ برسلز میں یورپین پارلیمنٹ کیلئے خود ساختہ میگزین کا ای پی ٹو ڈے ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ’رشیا ٹو ڈے‘ اور ’وائس آف امریکہ ‘ سے بڑی تعداد میںپاکستان میں اقلیتوںسے متعلق خبریں دوبارہ شائع کرتا رہتا ہے۔ای یو ڈس انفو لیب نے پتہ چلا یا کہ ای پی ٹو ڈے کا انتظام بھارتی سٹیک ہولڈرز چلا رہے ہیں، جس کے بھارتی تھنک ٹینکس، این جی اوز اور سری وستاوا گروپ کمپنیوں کیساتھ تعلقات ہیں۔ سری وستا وا گروپ ایک بھارتی ہولڈنگ کمپنی ہے جو اپنے ویب سائٹ میں یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ قدرتی وسائل، صاف توانائی، ایئر سپیس، کنسلٹنگ سروسز، صحت، پرنٹ میڈیا اور پبلشنگ میں دلچسپی رکھتی ہے۔ تاہم تحقیات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیٹ ورک اپنے پاکستان مخالف پروپیگنڈوں اور مواد سے اقوام متحدہ اور یورپین یونین پر اثر اندز ہو رہا ہے۔ یہ نیٹ ورک ہر سال یو این ہیومن رائٹس کونسل اجلاس کے موقع پر پاکستان مخالف میڈیا مہم اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد جبکہ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سری وستوا گروپ ان تمام احتجاجی مظاہرون کی کوریج کرتا رہا۔اقلیتوں سے سلوک سے متعلق جینوا میں پاکستان کیخلاف اس تمام مہم اور مظاہروں میں یورپین آرگنائزیشن برائے پاکستانی اقلیت(ای او پی ایم) اور وائس آف پاکستانی مائنرٹیز کا ہاتھ پایا گیا۔ان ویب سائٹس کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ اور بھارتی مفادات کا تحفظ کر نا تھا۔