یورپین یونین کے وفد کے ایف سی سی آئی کے نائب صدر سے ملاقات، انسانی حقوق اور محنت کشوں کو درپیش مسائل بارے تبادلہ خیال کیا

فیصل آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی):یورپین یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولوف سکوج نے اپنے وفدکے ہمراہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ سے ملاقات کی اور انسانی حقوق اور محنت کشوں کو درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ان کے سیاسی مشیر وکٹر ویلیک اور ڈویلپمنٹ ایڈوائزر مارتھا ابیڈا بھی موجود تھیں۔ شاہد …

فیصل آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی):یورپین یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولوف سکوج نے اپنے وفدکے ہمراہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ سے ملاقات کی اور انسانی حقوق اور محنت کشوں کو درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ان کے سیاسی مشیر وکٹر ویلیک اور ڈویلپمنٹ ایڈوائزر مارتھا ابیڈا بھی موجود تھیں۔ شاہد ممتاز باجوہ نے جی ایس پی پلس کی سہولت دینے پر یورپین یونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر نے اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھایا جس سے ملکی معیشت کو ٹھوس بنیاد پر استوار کرنے اور محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع مہیا کرنے میں بھی مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیزی سے تبدیل ہونے والے منظر نامے کے پیش نظر ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ افراد آئی ٹی، فوڈ اور الیکٹرانکس سمیت کئی دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صنعتوں کو بجلی رعایتی نرخوں پر دی جائے تو ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں بھی یورپین یونین کو برآمدات بڑھائی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے برآمدکنندگان لیبر بارے قوانین کی سختی سے پابندی کررہے ہیں اور اس وقت ہمارے خریداروں کو بھی اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں۔ ا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلئے جی ایس پی پلس کی سہولت کو برقرار کھا جائے تاکہ فیصل آباد کے برآمدکنندگان ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں کی برآمدات بھی بڑھاسکیں۔

مزید خبریں