یورپی رہنماوں کو امیگریشن کی مخالفت کرنا چاہیے، ہنگری

میڈریڈ ۔ 3 مئی (اے پی پی) ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ یورپی رہنماﺅں کو امیگریشن کی مخالفت کرنا چاہیے کیونکہ مستقبل میں اس سلسلے میں مسائل میں اضافہ کا خدشہ ہے۔انھوںنے اس بات کا اظہار اٹلی کے نائب وزیر اعظم ماتیو سالوینی سے بڈاپسٹ میں ملاقات کے دوران کیا ہے۔ یورپی پارلیمان کے الیکشن سے قبل مہاجرین مخالف کیمپ ان دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کو …

میڈریڈ ۔ 3 مئی (اے پی پی) ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ یورپی رہنماﺅں کو امیگریشن کی مخالفت کرنا چاہیے کیونکہ مستقبل میں اس سلسلے میں مسائل میں اضافہ کا خدشہ ہے۔انھوںنے اس بات کا اظہار اٹلی کے نائب وزیر اعظم ماتیو سالوینی سے بڈاپسٹ میں ملاقات کے دوران کیا ہے۔ یورپی پارلیمان کے الیکشن سے قبل مہاجرین مخالف کیمپ ان دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کو اہم قرار دے رہےہےں۔ اوربان نے سالوینی سے ملاقات کے بعد کہا کہ یہ ضروری ہے کہ یورپ کا انتظام چلانے والے رہنما امیگریشن کی مخالفت کریں۔ اس معاملے پرسالوینی اور اوربان کے نظریات یکساں ہیں۔یاد رہے کہ یورپی پارلیمان کے الیکشن اسی ماہ ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply