یورپی سپرنٹ سٹار ایڈم جیمیلی کا ایتھلیٹکس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن۔31مارچ (اے پی پی):انگلینڈکے سابق یورپی 200 میٹر چیمپئن ایڈم جیمیلی نے 32 برس کی عمر میں ایتھلیٹکس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق ایڈم جیمیلی نے اپنے کیریئر کے آغاز میں فٹبال کھیلا اور چیلسی کے یوتھ سسٹم کا حصہ رہے جبکہ بعد ازاں ڈیگنہم اینڈ ریڈبریج کے ساتھ بھی وابستہ رہے، تاہم بعد میں انہوں نے مکمل طور پر سپرنٹنگ پر توجہ مرکوز …

لندن۔31مارچ (اے پی پی):انگلینڈکے سابق یورپی 200 میٹر چیمپئن ایڈم جیمیلی نے 32 برس کی عمر میں ایتھلیٹکس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق ایڈم جیمیلی نے اپنے کیریئر کے آغاز میں فٹبال کھیلا اور چیلسی کے یوتھ سسٹم کا حصہ رہے جبکہ بعد ازاں ڈیگنہم اینڈ ریڈبریج کے ساتھ بھی وابستہ رہے، تاہم بعد میں انہوں نے مکمل طور پر سپرنٹنگ پر توجہ مرکوز کر لی۔انہوں نے 2012 میں اپنے آبائی شہر میں ہونے والے لندن اولمپکس 2012میں ٹیم جی بی کی نمائندگی کی، جہاں وہ 100 میٹر کے سیمی فائنل تک پہنچے۔ایڈم جیمیلی نے 2014 میں ہونے والی یورپی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 200 میٹر کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ اسی سال کامن ویلتھ گیمز گلاسگو میں 100 میٹر میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 3 عالمی چیمپئن شپ میں ریلے مقابلوں میں بھی تمغے جیتے۔ تاہم وہ کئی مواقع پر قریبی مارجن سے مزید اعزازات حاصل کرنے سے محروم رہے، جن میں ریو اولمپکس 2016میں 200 میٹر فائنل میں صرف 0.003 سیکنڈ کے فرق سے چوتھی پوزیشن شامل ہے جبکہ دوحہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2019 میں بھی وہ چوتھے نمبر پر رہے۔ایڈم جیمیلی ان چند برطانوی سپرنٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے 100 میٹر 10 سیکنڈ سے کم اور 200 میٹر 20 سیکنڈ سے کم وقت میں مکمل کیا۔ ان کے ذاتی بہترین اوقات 100 میٹر میں 9.97 سیکنڈ اور 200 میٹر میں 19.97 سیکنڈ رہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر ان کے لیے ناقابلِ فراموش رہا اور وہ امید کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو فخر محسوس کروایا ہوگا۔

مزید خبریں