یورپی گندم کے برآمدی نرخ کم ہوگئے

ہمبرگ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) یورپی گندم کے برآمدی نرخ کم ہوئے ہیں۔یورپ کی بڑی یورو نیکسٹ ایکسچینج (منڈی)میں دسمبر کے لئے فرانسیسی گندم کی سپلائی 1.0 یورو کمی کے ساتھ 203.50 یورو(235.88ڈالر) فی ٹن طے پائی۔امریکی ڈالر کے مقابلے یورو کی شرح تبادلہ بڑھنے سے یورپی گندم کے برآمدی نرخوں پر دباﺅ ہے جس کے تحت ہمبرگ کی منڈی میں سٹینڈرڈ بریڈ کی تیاری کے لئے جرمنی کی …

ہمبرگ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) یورپی گندم کے برآمدی نرخ کم ہوئے ہیں۔یورپ کی بڑی یورو نیکسٹ ایکسچینج (منڈی)میں دسمبر کے لئے فرانسیسی گندم کی سپلائی 1.0 یورو کمی کے ساتھ 203.50 یورو(235.88ڈالر) فی ٹن طے پائی۔امریکی ڈالر کے مقابلے یورو کی شرح تبادلہ بڑھنے سے یورپی گندم کے برآمدی نرخوں پر دباﺅ ہے جس کے تحت ہمبرگ کی منڈی میں سٹینڈرڈ بریڈ کی تیاری کے لئے جرمنی کی گندم کی اکتوبر کے لئے سپلائی 205.50 یورو فی ٹن طے ہوئی۔جرمنی کی اولڈن برگ کی منڈی میں اکتوبر تا دسمبر فیڈ ویٹ کی سپلائی کے سودے 215ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔