آبد جان ۔ 28 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین افریقہ پانچویں 2 روزہ کانفرنس (آج) بدھ کو آئیوری کوسٹ کے بڑے اور کمرشل شہر عابد جان میں منعقد ہوگی۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل بھی اس سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔انجیلا مرکل کے علاوہ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں بھی یورپی یونین کی اعلیٰ قیادت کے ہمراہ اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے ایجنڈے …
یورپی یونین افریقہ کانفرنس (آج) شروع ہو گی
آبد جان ۔ 28 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین افریقہ پانچویں 2 روزہ کانفرنس (آج) بدھ کو آئیوری کوسٹ کے بڑے اور کمرشل شہر عابد جان میں منعقد ہوگی۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل بھی اس سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔انجیلا مرکل کے علاوہ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں بھی یورپی یونین کی اعلیٰ قیادت کے ہمراہ اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے ایجنڈے پر دوطرفہ تجارتی روابط کے علاوہ تعلیمی صورت حال کو فوقیت دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب جرمن چانسلر اس دوران یورپ کی جانب روانہ ہونے والے افریقی مہاجرین کے معاملے پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کر سکتی ہیں۔









