یورپی یونین اور امریکہ کے تجارتی معاہدے کے بعد عالمی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

ہانگ کانگ۔28جولائی (اے پی پی):یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے کے بعد یورپ اور ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اے ایف پی کے مطابق ٹیرف معاہدے کے تحت امریکہ یورپی برآمدات پر 15 فیصد بنیادی ٹیرف نافذ کرے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے معاہدہ کر لیا ہے، یہ سب کے لیے فائدہ مند ہے اور ممکنہ طور پر اب تک کا …

ہانگ کانگ۔28جولائی (اے پی پی):یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے کے بعد یورپ اور ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اے ایف پی کے مطابق ٹیرف معاہدے کے تحت امریکہ یورپی برآمدات پر 15 فیصد بنیادی ٹیرف نافذ کرے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے معاہدہ کر لیا ہے، یہ سب کے لیے فائدہ مند ہے اور ممکنہ طور پر اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔نئے ٹیرف میں یورپی گاڑیاں، ادویات اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہوں گے۔معاہدے کے تحت یورپی یونین نے 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

یورپی کمیشن کی صدر نے کہاکہ یہ ایک اچھا معاہدہ ہے جو استحکام کو یقینی بنائے گا جو دونوں اطراف کے کاروباروں کے لیے اہم ہے۔اس مثبت پیش رفت پر عالمی حصص بازاروں میں تیزی دیکھی گئی۔ پیرس میں ایک فیصد اضافہ ہوا جبکہ فرینکفرٹ، لندن، ہانگ کانگ، شنگھائی، سڈنی، سیئول، ویلنگٹن، تائی پے اور جکارتہ میں بھی مارکیٹس میں بہتری آئی تاہم ٹوکیو سٹاک ایکسچینج مسلسل دوسرے دن نیچے رہی جبکہ سنگاپور، منیلا اور ممبئی میں بھی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں نکی انڈیکس 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 40,998.27، ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کا اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 25,562.13، شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں کمپوزٹ انڈیکس 0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 3,597.94، لندن سٹاک ایکسچینج میں ایف ٹی ایس ای 100انڈیکس 0.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 9,143.68 ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔