یورپی یونین سربراہ شام کا دورہ کریں گی

برسلز ۔6جنوری (اے پی پی):یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین اسی ہفتے کے دوران شام کا دورہ کریں گی۔العربیہ کے مطابق یہ بات یورپی یونین کے ترجمان نے بتائی ہے۔یورپی یونین کی سربراہ کا بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد شام کا پہلا دورہ ہوگا۔ وہ شام کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے بعض دیگر ملکوں لبنان اور اردن بھی جائیں گی۔ان کا یہ دورہ ان کوششوں …

برسلز ۔6جنوری (اے پی پی):یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین اسی ہفتے کے دوران شام کا دورہ کریں گی۔العربیہ کے مطابق یہ بات یورپی یونین کے ترجمان نے بتائی ہے۔یورپی یونین کی سربراہ کا بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد شام کا پہلا دورہ ہوگا۔ وہ شام کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے بعض دیگر ملکوں لبنان اور اردن بھی جائیں گی۔ان کا یہ دورہ ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت بین الاقوامی برادری چاہتی ہے کہ جنگ سے تباہ شدہ اس ملک کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے۔

تعمیر نو کی یہ کوششیں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ایک سال سے جاری ہیں۔احمد الشرع کی حکومت بین الاقوامی امداد اور حمایت کے حصول کے لیے کوشاں ہے اور سیکیورٹی کے معاملات کو بھی بہتر کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ تاہم ابھی ملک میں فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات اور داعش کے حملوں کے خطرے کو رد نہیں کیا جا رہا ہے۔خیال رہے یورپی یونین شام کے لیے فنڈنگ کرنے والے اہم ڈونرز میں شامل ہے۔ جس نے شام پر عائد کردہ پابندیوں کو واپس لیا ہے۔ یہ پابندیاں شام میں خانہ جنگی کے دوران لگائی گئی تھیں۔

مزید خبریں