یورپی یونین میں اصلاحات کا منصوبہ

برسلز ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) یورپی کمیشن کے صدرجین کلاڈ جنکر اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں یورپی یونین میں مجوزہ اصلاحات کا تفصیلی منصوبہ پیش کریں گے۔ وہ اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمان کے ارکان سے خطاب کریں گے۔ یورپی کمیشن کے صدر اس اہم تقریر میں خطے کو درپیش اہم مسائل پر مستقبل کی حکمت عملی کا خاکہ بھی پیش کریں گے جن میں مہاجرین کا …

برسلز ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) یورپی کمیشن کے صدرجین کلاڈ جنکر اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں یورپی یونین میں مجوزہ اصلاحات کا تفصیلی منصوبہ پیش کریں گے۔ وہ اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمان کے ارکان سے خطاب کریں گے۔ یورپی کمیشن کے صدر اس اہم تقریر میں خطے کو درپیش اہم مسائل پر مستقبل کی حکمت عملی کا خاکہ بھی پیش کریں گے جن میں مہاجرین کا بحران، سیاسی پناہ کے قوانین میں ترامیم دیگر ممالک و خطوں کے ساتھ تجارت اور دیگر اہم امور شامل ہیں۔ جنکر اس موقع پر یورپی یونین اور پولینڈ جیسے ممالک کے مابین بڑھتے فاصلوں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply