کابل ۔ 21 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کیا افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اس کے مشن کےلئے بھیجی گئی شراب کو بلیک مارکیٹ پر فروخت کردیا گیا۔ منگل کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اخبار گارڈین نے دعوی کیا ہے کہ کابل میں یورپی یونین کے مشن کی عمارت سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر شراب لے جائی …
یورپی یونین نے کابل میں اپنے مشن کےلئے بھیجی گئی شراب کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کے معاملے کا جائزہ لےنا شروع کردیا
کابل ۔ 21 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کیا افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اس کے مشن کےلئے بھیجی گئی شراب کو بلیک مارکیٹ پر فروخت کردیا گیا۔ منگل کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اخبار گارڈین نے دعوی کیا ہے کہ کابل میں یورپی یونین کے مشن کی عمارت سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر شراب لے جائی گئی اور بلیک مارکیٹ میں فروخت کی گئی۔ یورپی انسدادِ بدعنوانی کا دفتر (اولاف) ان الزامات کی جانچ پڑتال کررہا ہے تاہم اس نے ابھی تک باضابطہ تحقیقات شروع نہیں کی ہےں۔ افغانستان میں شراب نوشی ممنوع ہے تاہم غیر قانونی طور پر اس کی خرید و فروخت عام ہے۔ افغانستان میں سفارتی مشنز کو اپنے غیر ملکی عملے کےلئے شراب کی درآمد کی اجازت ہوتی ہے۔









