یورپی یونین نے گندم کے برآمدی تخمینے میں5.5 ملین ٹن کمی کردی

پیرس۔ 4 ستمبر (اے پی پی) یورپی یونین نے رواں سال کے دوران گندم کے برآمدی تخمینے میں5.5 ملین ٹن کی کمی کردی جس کی وجہ خراب موسمی صورتحال کے باعث پیداوار میں کمی ہے۔ یورپین کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2018 ءکے دوران یورپی بلاک کی گندم کی پیداوار 128.8 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔ جولائی میں جاری رپورٹ میں گندم …

پیرس۔ 4 ستمبر (اے پی پی) یورپی یونین نے رواں سال کے دوران گندم کے برآمدی تخمینے میں5.5 ملین ٹن کی کمی کردی جس کی وجہ خراب موسمی صورتحال کے باعث پیداوار میں کمی ہے۔ یورپین کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2018 ءکے دوران یورپی بلاک کی گندم کی پیداوار 128.8 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔ جولائی میں جاری رپورٹ میں گندم کی پیداوار 133.5 ملین ٹن رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی جبکہ 2017 ءمیںگندم کی پیداوار 142 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔کمیشن کا کہنا ہے کہ رواںسال گندم کی برآمد 20 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔