برسلز۔13مارچ (اے پی پی):یورپی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین اور امریکا کے درمیان طے شدہ تجارتی معاہدے کی کسی شق کی خلاف ورزی ہوئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔شنہوا کے مطابق یورپی کمیشن کے نائب چیف ترجمان اولوف گل نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کمیشن امریکا کی جانب سے شروع کی گئی "سیکشن 301" کی تحقیقات کی تفصیلات کا بغور جائزہ لے …
یورپی یونین کا امریکی تجارتی تحقیقات پرسخت ردعمل دینے کا عندیہ

مزید خبریں
برسلز۔13مارچ (اے پی پی):یورپی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین اور امریکا کے درمیان طے شدہ تجارتی معاہدے کی کسی شق کی خلاف ورزی ہوئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔شنہوا کے مطابق یورپی کمیشن کے نائب چیف ترجمان اولوف گل نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کمیشن امریکا کی جانب سے شروع کی گئی "سیکشن 301” کی تحقیقات کی تفصیلات کا بغور جائزہ لے گا،یہ تحقیقات 16 معاشی اداروں کے خلاف شروع کی گئی ہیں جن میں یورپی یونین بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یورپی یونین کے مفادات مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ اس سلسلے میں امریکاسے مزید وضاحت بھی طلب کی جائے گی کہ سیکشن 301 کی تحقیقات یورپی یونین اور امریکا کے مشترکہ بیان کے تحت طے پانے والے فریم ورک کے ساتھ کس طرح مطابقت رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر مشترکہ بیان میں کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہوئی تو کمیشن اس کا دوٹوک جواب دے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں یورپی یونین اور امریکا کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے کے تحت یورپی یونین نے امریکی صنعتی مصنوعات پر عائد تمام محصولات ختم کرنے اور امریکی زرعی و غذائی مصنوعات کے لیے ٹیرف ریٹ کوٹہ متعارف کرانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس کے بدلے امریکا نے یورپی یونین کی زیادہ تر برآمدات پر "15 فیصد ٹیرف کی حد” مقرر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔








