برسلز۔15اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین کے اعلٰی نمائندہ برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے نے اقوام متحدہ کے مشنز پر حملوں کی مذمت کی ہے۔روئٹرز کے مطابق یورپی یونین کے اعلٰی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے خلاف اس طرح کے حملے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور یہ ناقابل قبول ہیں۔
جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی یونین اقوام متحدہ کے مشن کے خلاف تمام حملوں کی مذمت کرتی ہے۔یورپی یونین کے اعلٰی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تنازع میں تمام عناصر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں امن فوج (یونائٹڈ نیشن انٹیرم فورس اِن لبنان)کے خلاف حملوں کے بارے میں اسرائیلی حکام کی جانب سے وضاحت اور تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں جو جنوبی لبنان کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔