امارات میں سونے کے نرخوں میں کمی

دبئی ۔15اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے اختتام تک سونے کے مختلف قیراط فی گرام کی قیمتوں میں 3.75 سے 5 درھم تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔الامارات الیوم کے مطابق سونے کا کاروبار کرنے والے تجارتی مراکز اور شورومز کے مینجرز کا کہنا ہے قیمتوں میں کمی سے سونے کے نئے زیورات کی طلب میں محدود پیمانے پر اضافہ …

دبئی ۔15اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے اختتام تک سونے کے مختلف قیراط فی گرام کی قیمتوں میں 3.75 سے 5 درھم تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔الامارات الیوم کے مطابق سونے کا کاروبار کرنے والے تجارتی مراکز اور شورومز کے مینجرز کا کہنا ہے قیمتوں میں کمی سے سونے کے نئے زیورات کی طلب میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت سونے کے سکے اور بسکٹ کی خریداری کی جارہی ہے۔گزشتہ ہفتے 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 316.75 درھم تک بڑھے تھے اس میں 5 درھم فی گرام کی کمی ہوئی جبکہ 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 293.25 درھم ہوگئے اس میں 4.75 درھم فی گرام کی کمی ہوئی۔ 21 قیراط کی قیمت 284 درھم رہی اس میں 4 درھم کم ہوئے تھے جبکہ 18 قیراط کے نرخ 247.50 درھم تھے جس میں 3.75 درھم کی کمی ہوئی تھی۔

 

مزید خبریں