یورپی یونین کی سربراہ کانفرنس میں یورپی رہنما مہاجرین کے موضوع پر اختلاف رائے کم کرنے میں ناکام

برسلز ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس میں یورپی رہنما مہاجرین کے موضوع پر پائے جانے والے اختلافات میں کمی میں ناکام رہے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں یونان اور اٹلی میں موجود تارکین وطن کی مختلف یورپی ریاستوں میں تقسیم کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ اس موضوع پر مشرقی اور مغربی یورپی …

برسلز ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس میں یورپی رہنما مہاجرین کے موضوع پر پائے جانے والے اختلافات میں کمی میں ناکام رہے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں یونان اور اٹلی میں موجود تارکین وطن کی مختلف یورپی ریاستوں میں تقسیم کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ اس موضوع پر مشرقی اور مغربی یورپی ریاستوں کے مابین شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ جرمنی اور سویڈن ان تارکین وطن کی تقسیم کے حق میں ہیں، جب کہ ہنگری، سلواکیہ، چیک جمہوریہ اور پولینڈ تارکین وطن کو اپنے ہاں جگہ دینے پر راضی نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply