یورپی یونین کی 7 اسرائیلی آباد کاروں اور تنظیموں پر پابندیاں عائد

یورپی یونین نے باضابطہ طور پر سات اسرائیلی آباد کاروں اور تنظیموں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

برسلز ۔29مئی (اے پی پی):یورپی یونین نے باضابطہ طور پر سات اسرائیلی آباد کاروں اور تنظیموں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ العربیہ کے مطابق یہ وہ افراد اور تنظیمیں ہیں جن کا تعلق فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے تشدد اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع سے ہے۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے رواں برس 11 مئی کو ان پابندیوں کی منظوری دی تھی جنہیں ہنگری کے سابق وزیر اعظم وکٹر اوربان نے روک رکھا تھا۔ ان کی انتخابی شکست اور اقتدار سے علیحدگی نے ہنگری کے ویٹو کو ختم کرنے کا راستہ صاف کیا ہے۔ان پابندیوں میں سفر پر پابندی اور اثاثوں کا منجمد ہونا شامل ہے۔ یورپی یونین کے شہریوں اور اس کی کمپنیوں سے پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد کو کوئی بھی فنڈز، مالی اثاثے یا دیگر اقتصادی وسائل فراہم کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔ پابندیوں کے شکار افراد میں دانییلا وائس بھی شامل ہیں جو آباد کاروں کی تحریک کی ایک ممتاز شخصیت ہیں۔

مزید خبریں