یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 20 فروری (اے پی پی) یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ اور سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ہے۔لندن میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.11 فیصد کم ہوکر 1346.31 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.54 فیصد کمی کے ساتھ 1348.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1347.50 ڈالر …

لندن ۔ 20 فروری (اے پی پی) یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ اور سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ہے۔لندن میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.11 فیصد کم ہوکر 1346.31 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.54 فیصد کمی کے ساتھ 1348.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1347.50 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1350 ڈالر فی اونس طے پائے۔