یورینیم افزودگی کے پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، ایرانی عہدیدار

ویانا۔12مئی (اے پی پی):ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ بی بی سی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جوہری ٹیکنالوجی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔محمد اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات اور اثاثوں کے تحفظ کے …

ویانا۔12مئی (اے پی پی):ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

بی بی سی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جوہری ٹیکنالوجی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔محمد اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔