مونٹریال ۔29جولائی (اے پی پی):کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی یوزینی بوشارڈ ڈبلیو ٹی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ 31 سالہ یوزینی بوشارڈ نے کولمبین ٹینس کھلاڑی ایمیلیانا آرنگو ریسٹریپو ابتدائی رائونڈ میں ہرا کر ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں سے باہر کر دیا۔اس طرح میزبان ٹینس سٹار یوزینی بوشارڈ کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ مزید تاخیر کا …
یوزینی بوشارڈ کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل ،ریٹائرمنٹ میں تاخیر

مزید خبریں
مونٹریال ۔29جولائی (اے پی پی):کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی یوزینی بوشارڈ ڈبلیو ٹی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ 31 سالہ یوزینی بوشارڈ نے کولمبین ٹینس کھلاڑی ایمیلیانا آرنگو ریسٹریپو ابتدائی رائونڈ میں ہرا کر ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں سے باہر کر دیا۔اس طرح میزبان ٹینس سٹار یوزینی بوشارڈ کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ یوزینی بوشارڈ نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں حریف کولمبین ٹینس کھلاڑی ایمیلیانا آرنگو ریسٹریپو کو 1-2 سیٹس سے شکست دی ۔
کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں 31 سالہ میزبان ٹینس کھلاڑی یوزینی بوشارڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کولمبین ٹینس کھلاڑی ایمیلیانا آرنگو ریسٹریپو کو 4-6، 6-2 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
یوزینی بوشارڈ کا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں مقابلہ ہم وطن ٹینس کھلاڑی بلیندا بینسک سے ہوگا۔یوں یوزینی بوشارڈ نے اپنے ٹینس کیریئر کو کم از کم ایک اور میچ کے لیے بڑھا دیاہے۔ یوزینی بوشارڈ جو 2014 میں ومبلڈن کے فائنل اور دو دیگر گرینڈ سلام میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ تک پہنچی تھیں، نے رواں ماہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے آبائی شہر ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔
یوزینی بوشارڈ 2014 میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کی ورلڈ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر پہنچی تھی ۔ یوزینی بوشارڈ نے رواں سیزن میں مونٹریال ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ ملنے سے پہلے صرف ایک میچ کھیلا ہے۔








