ریو ڈی جنیرو ۔ 19 اگست (اے پی پی) جمیکا کے شہرہ آفاق ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا ریو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے، انہوں نے ریو اولمپکس 200 میٹر دوڑ کے فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ یوں ریو اولمپکس میں انکے طلائی تمغوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے اس سے قبل وہ 100 میٹر دوڑ میں بھی طلائی تمغہ اپنے نام …
یوسین بولٹ کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار، ریو اولمپکس 200 میٹر دوڑ میں بھی طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا
ریو ڈی جنیرو ۔ 19 اگست (اے پی پی) جمیکا کے شہرہ آفاق ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا ریو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے، انہوں نے ریو اولمپکس 200 میٹر دوڑ کے فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ یوں ریو اولمپکس میں انکے طلائی تمغوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے اس سے قبل وہ 100 میٹر دوڑ میں بھی طلائی تمغہ اپنے نام کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں ریو اولمپکس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 200 میٹر مینز دوڑ میں جمیکا کے نامور ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے پوزیشن حاصل کی اور طائی تمغہ جیت لیا









