یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر 6 ستمبر (اتوار)کو دن کا آغاز شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور تمام خطرات کےخلاف وطنِ عزیز کے دفاع کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، نمازِ فجر کے بعد مساجد میں ملکی ترقی و خوشحالی اوربھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں …
یومِ دفاع و شہدا کا آغاز شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور وطنِ عزیز کے دفاع کے عزم کے اعادے کے ساتھ ہوا
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر 6 ستمبر (اتوار)کو دن کا آغاز شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور تمام خطرات کےخلاف وطنِ عزیز کے دفاع کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، نمازِ فجر کے بعد مساجد میں ملکی ترقی و خوشحالی اوربھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی آزادی کےلئےخصوصی دعائیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ 1965 میں آج کے دن بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان پر حملہ کیا تاہم ملک کی بہادر مسلح افواج اور قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا یا۔یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کےلئے خصوصی پروگرامز نشر کئے جا رہے ہیں جبکہ اخبارات میں خصوصی ضمیمے بھی شائع کئے گئے ہیں۔









