اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر شاہراہ دستور پر واقع تمام سرکاری عمارتوں اور شاہراہ دستور کی روشنیاں پانچ منٹ کے لئے مکمل بند کی گئیں- ہر سال کشمیری عوام 27 اکتوبر کو بھارت کے کشمیر پر قبضے اور فوج کشی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں- اس موقع …
یوم سیاہ کے موقع پر شاہراہ دستور پر واقع تمام سرکاری عمارتوں اور شاہراہ دستور کی روشنیاں پانچ منٹ کے لئے مکمل بند کی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر شاہراہ دستور پر واقع تمام سرکاری عمارتوں اور شاہراہ دستور کی روشنیاں پانچ منٹ کے لئے مکمل بند کی گئیں- ہر سال کشمیری عوام 27 اکتوبر کو بھارت کے کشمیر پر قبضے اور فوج کشی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں- اس موقع پر دن بھر یوم سیاہ کے حوالے سے سرکاری و نجی سطح پر تقریبات، سیمینارز، مباحثوں اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا اور شام 7 بجکر 5 منٹ سے لیکر 7 بجکر 10 منٹ تک تمام اہم سرکاری عمارتوں کی بتیاں علامتی طور پر بند کر دی گئیں- آیون صدر، وزیراعظم آفس، پارلیمنٹ ہائوس سپریم کورٹ آف پاکستان، سمیت شاہراہ دستور پر واقع تمام سرکاری عمارتوں کی روشنیاں پانچ منٹ کے لیے بند رہیں- اس دوران شاہراہ دستور کی تمام سٹریٹ لائٹس بھی بند رہیں- اس علامتی بلیک آؤٹ کا مقصد بھارتی مظالم، لاک ڈائون، جاری محاصرے، جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے اور قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانا تھا- 7:05 منٹ پر بند ہونے والی لائٹس 7:10 منٹ پر دوبارہ آن ہوں اور اس دوران شاہرہ دستور مکمل تاریک رہا- –







