اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی دی جانے والی عظیم قربانی کی یاد میں 10محرم الحرام کو ملک بھر میں نیاز تقسیم کی گئیاور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔ زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر نیاز کی تقسیم صدیوں پرانی روایت ہے جس کے مطابق بریانی، حلیم، …
یوم عاشور کے موقع پر نیاز کی تقسیم صدیوں پرانی روایت، پانی کی سبیلیں بھی لگائی جاتی ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی دی جانے والی عظیم قربانی کی یاد میں 10محرم الحرام کو ملک بھر میں نیاز تقسیم کی گئیاور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔ زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر نیاز کی تقسیم صدیوں پرانی روایت ہے جس کے مطابق بریانی، حلیم، چاول اور کھیر سمیت دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی جاتی ہیں۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں نے کہا ہے کہ 10محرم الحرام کے دن نیاز تقسیم کرنے کے حوالے سے خصوصی ڈشز تیار کی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد کے ایک شہری جاوید اختر نے کہا کہ محرم الحرام کے 10دنوں کے دوران ہم ہر روز حلیم تیار کرتے ہیں لیکن 10محرم الحرام کو زیادہ مقدار میں حلیم تیار کرنی پڑتی ہے۔








