20.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںیوم پاکستان پر پاک فضائیہ نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض...

یوم پاکستان پر پاک فضائیہ نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے پھولوں کی چادر چڑھائی

- Advertisement -

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت لاہور میں21توپوں کی سلامی سے ہوا۔یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک فضائیہ کے چاک و چابند دستے نے پنجاب رینجرز کی جگہ مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

- Advertisement -

گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں سول و عسکری حکام بھی شریک ہوئے جبکہ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ ایئر فورس اور رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔اس موقع پر فضا پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ۔اس موقع پر وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575537

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں