اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان ہماری تاریخ کا عہد ساز دن اور قومی امنگوں کی عکاس ہے،23مارچ کو ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک مثالی ملک بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری کی یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،
آج ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کے حقیقی نظریئے پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے،بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم دہشت گردی کیخلاف نبرد آزما پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔آئیں یوم پاکستان پرعہد کریں کہ پاکستان کے استحکام کیلئے اپنی ساری قوتیں صرف کر دینگے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار اپنے کشمیری بھائیوں کو ہر گز نہیں بھولنا چاہیے۔ہم کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔